
کاؤنٹی چیمپئن شپ میں پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے ہیمپشائر کے خلاف میچ میں 6 وکٹیں اپنے نام کیں۔
محمد عامر رواں کاؤنٹی چیمپئن شپ میں گلوسٹرشائر کی نمائندگی کررہے ہیں۔
انہوں نے ہیمپشائر سے میچ میں مجموعی طور پر 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
فاسٹ بولر نے پہلی اننگز میں 57 رنز دے کر 3 اور دوسری اننگز میں 33 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.