burley bike hookup free nyc hookups hookup Birmingham gay hookup apps nz

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان نے خودکش جیکٹ پہنی ہوئی ہے، حمزہ شہباز

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر تنقید کے وار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے خودکش بم بار کی جیکٹ پہن رکھی ہے اور آئین پر حملہ کرنا چاہتے ہیں۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران نیازی نے عوام کی جیب پر ڈاکے ڈالے ہیں، قانون حرکت میں آئے گا، بے روزگاری اور منہگائی کے خلاف جنگ جاری رہے گی، نواز شریف کی قیادت میں ملک سے اندھیرے دور کریں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پچھلے چار سالوں جیسی تباہی کبھی دیکھنے میں نہیں آئی، ہم انتقام پر یقین نہیں رکھتے، اگر عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈالا گیا تو ہم حساب لیں گے، کسی کو بھی سسٹم خراب کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، ہم تباہی کو ختم کرنے کی کوشش کریں گے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ عوام کی خدمت اولین ترجیح ہے، معاشی مسائل کا حل منصفانہ انتخاب ہے، فری اور فیئر الیکشن ہوں، جس جماعت کو مینڈیٹ ملے وہ عوامی مسائل حل کرے، شفاف انتخابات تمام مسائل کا حل ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب  نے کہا کہ پنجاب میں ایک آئینی بحران تھا، عمران نیازی خودکش بمبار بن کر نظام پر حملہ کرنا چاہتا ہے، عمران نیازی نے صرف جھوٹے وعدے کیے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ ملک کو قائد کا پاکستان بنانے کے لیے کوشاں ہیں، نواز شریف کی قیادت میں ملک سے اندھیرے دور کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.