نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے حماد اظہر کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے دعوؤں کے برعکس ٹیکس محصول میں تین سال میں صرف دس فیصد اضافہ ہوا۔
محمد زبیر کا کہنا تھا کہ جو سالانہ چار فیصد سے بھی کم ہے، اس کا موازنہ ہمارے دور سے کریں جب کم افراط زر کے باوجود پانچ میں سے چار سال میں نمو بیس فیصد سالانہ تھی۔
واضح رہے کہ وزیر خزانہ حماد اظہر نے کہا تھا کہ ملکی معیشت اس سال کی پیشگوئی کے مقابلے میں تیز شرح سے ترقی کرے گی، اگلے مالی سال سے شرح نمو کا ہدف چار فیصد سے زائد رکھیں گے۔
حماد اظہر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹیکس نظام کا دائرہ کار بڑھانے کو ترجیح دیں گے، ٹیکس چوری کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔
Comments are closed.