مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں ووٹوں کی گنتی سست روی سے ہونے پر سوال اٹھا دیا۔
میڈیا سے گفتگو میں محمد زبیر کا کہنا تھا کہ ٹرن آؤٹ کم ہے تو گنتی جلدی مکمل ہوجانی چاہیے، جب تک تمام فارم 45 نہیں مل جاتے ہم یہاں سے نہیں جائینگے۔
انھوں نے کہا کہ عوام نے ن لیگ کے حق میں ووٹ ڈال دیا ہے اب نتائج کا اعلان ہونا ہے۔
سابق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ہمارے امیدوار مفتاح اسمٰعیل اور وکیل کو بھی ڈی آر او آفس نہیں جانے دیا جارہا۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ 117 پولنگ اسٹیشن کے نتائج کے مطابق مفتاح اسمعیل کو 7 ہزار ووٹ ملے ہیں۔
لیگی رہنما نے کہا کہ پولنگ اسٹیشن نمبر 260 کے پریزائیڈنگ آفیسر کا فون بھی بند ہے۔
Comments are closed.