جمعرات 10؍رجب المرجب 1444ھ2؍فروری 2023ء

محمد زبیر نے شاہد خاقان کے استعفے کی تصدیق کردی

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے شاہد خاقان عباسی کے ن لیگ کے سینئر نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کی تصدیق کردی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ شاہد خاقان پارٹی کے ورکر اور بہت سینئر رہنما ہیں۔

محمد زبیر نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے چکے ہیں، وہ چند روز قبل اپنا استعفیٰ نواز شریف کو بھی بھجوا چکے۔

محمد زبیر نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کسی وجہ سے استعفے کا معاملہ منظرِ عام پر نہیں لانا چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ ’میرا نہیں خیال کہ شاہد خاقان عباسی کو یہ عہدہ چھوڑنے سے کوئی فرق پڑتا‘۔

سابق وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان نے مریم نواز کی قیادت میں مسلم لیگ ن میں کام کرنے سے انکار کیا تھا۔

محمد زبیر نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی بہت بڑے لیڈر ہیں اور پاکستان کے وزیراعظم رہ چکے ہیں۔

محمد زبیر نے کہا کہ ن لیگ کو شاہد خاقان  کی ضرورت ہے، مریم اورنگزیب نے بھی شاہد خاقان کے استعفے کی تصدیق کردی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.