مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے شاہد خاقان عباسی کے ن لیگ کے سینئر نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کی تصدیق کردی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ شاہد خاقان پارٹی کے ورکر اور بہت سینئر رہنما ہیں۔
محمد زبیر نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے چکے ہیں، وہ چند روز قبل اپنا استعفیٰ نواز شریف کو بھی بھجوا چکے۔
محمد زبیر نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کسی وجہ سے استعفے کا معاملہ منظرِ عام پر نہیں لانا چاہتے۔
انہوں نے کہا کہ ’میرا نہیں خیال کہ شاہد خاقان عباسی کو یہ عہدہ چھوڑنے سے کوئی فرق پڑتا‘۔
محمد زبیر نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی بہت بڑے لیڈر ہیں اور پاکستان کے وزیراعظم رہ چکے ہیں۔
محمد زبیر نے کہا کہ ن لیگ کو شاہد خاقان کی ضرورت ہے، مریم اورنگزیب نے بھی شاہد خاقان کے استعفے کی تصدیق کردی ہے۔
Comments are closed.