پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے اپنی شرٹ کے پیچھے آئے نام کو انہتائی عقیدت مندانہ انداز میں بیان کردیا۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر محمد رضوان نے عقب سے لی گئی اپنی تصویر شیئر کی جس میں ان کے نمبر 16 کے ساتھ ان کے نام سے لفظ ’محمد‘ لکھا ہوا تھا۔
انہوں نے اپنی جرسی پر آئے نام کے بعد یوں لکھا کہ ’بس اتنی سی خواہش ہے، تیرے نام سے جانا جاؤں۔‘
اپنے پیغام کے بعد انہوں نے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم کا اسم مبارک بھی تحری کیا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.