بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

محمد رضوان، یہ شخص لوہے کا بنا ہے کیا؟

وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان مسلسل خود کو ایک فائٹر اور واریئر ثابت کر رہے ہیں، ایشیا کپ متحدہ عرب امارات کی شدید گرمی میں کھیلا جا رہا ہے، بھارت کے خلاف گروپ میچ میں ان کو گرم موسم کی وجہ سے کریمپس پڑ گئے ،انہوں نے آرام کیا اور پھر ہانگ کانگ کے خلاف میچ سے قبل مکمل فٹ ہوئے اور شاندار بیٹنگ کی بدولت مین آف دی میچ قرار پائے۔

بھارت کے خلاف سپر فور کے میچ میں کیپنگ کے دوران ایک باؤنسر کو باؤنڈر ی کی طرف جانے سے روکنے کی کوشش میں گراؤنڈ پر گرنے کی وجہ سے ان کے دائیں گھٹنے کو زوردار جھٹکا لگا، شدید تکلیف پر گراؤنڈ میں ٹریٹمنٹ کیا گئی انہوں نے نا صرف کیپنگ جاری رکھی بلکہ تکلیف کے باوجود پین کلرز لے کر بیٹنگ کی۔

کپتان بابر اعظم مسلسل تیسرے میچ جلد پویلین لوٹ گئے لیکن وکٹ کیپر نے سینئر بیٹر کے طور پر ذمہ داری نبھائی اور فائٹر کا ایک بار پھر ثبوت دیتے ہوئے انہوں نے 51 گیندوں پر 71 رنز کی اننگز 139.21 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ کھیلی، جس میں 2 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا کہنا ہے کہ صرف اللّٰہ سے ہوتا ہے، جیت ہو یا ہار ہمیں گیم کو انجوائے کرنا ہے۔

گزشتہ برس متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی طرح اب یہاں ایشیا کپ میں بھی محمد رضوان تسلسل کے ساتھ رنز کر رہے ہیں، انہوں نے بھارت کے خلاف گروپ میچ میں 42 گیندوں پر 43 اور ہانگ کانگ کے خلاف 57 گیندوں پر 78 رنز بنائے۔

بھارت کے خلاف میچ کے بعد محمد رضوان کو اسٹیڈیم سے سیدھا اسپتال لے جایا  گیا کیونکہ ان کے ایم آر آئی اسکین کا فیصلہ کیا گیا تاکہ تکلیف کی نوعیت کا اندازہ لگایا جا سکے، یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ انہوں نے خود کو واریئر اور فائٹر ثابت کیا۔

پاکستانی ٹیم نے بھارت کو ہرا کر قوم کو خوش اور دنیا…

گزشتہ برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل سے قبل محمد رضوان کو سانس کی تکلیف کے باعث انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں جانا پڑا تھا لیکن وہ میچ سے قبل فٹ قرار پائے اور ایکشن میں نظر آئے۔

محمد رضوان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے گھٹنے کی اس وقت جتنی تکلیف ہے وہ اس کے باوجود آنے والے میچز میں خود کو میدان میں اتارنے کے لیے تیار ہوں گے کیونکہ پاکستان کو جیتتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں لیکن اس کا انحصار اسکین رپورٹ پر ہو گا جو کل ملنے کی توقع ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.