سابق قومی کرکٹر اور لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے محمد حفیظ کورونا کا شکار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی شاہد آفریدی کو جلد اِن ایکشن دیکھنے کے لیے بیتاب ہیں۔
شاہد آفریدی نے گزشتہ روز اپنے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا تھا۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے میرا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے، مجھے کوئی علامت نہیں، امید ہے جلد صحتیاب ہو کر گلیڈی ایٹرز کو جوائن کرلوں گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اپنے آخری پی ایس ایل میں بہتر سے بہتر پرفارمنس کے لیے پُرعزم ہوں۔
سابق کپتان کے اس ٹوئٹ پر محمد حفیظ نے ردعمل میں کہا کہ ’جلد صحتیاب ہوجائیں لالا، آپ کو جلد ایکشن میں دیکھنے کے لیے بیتاب ہوں۔‘
شاہد آفریدی سات دن کے قرنطینہ اور منفی ٹیسٹ کے بعد ممکنہ طور پر دوبارہ اسکواڈ میں شامل ہو جائیں گے۔
Comments are closed.