پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی محسن شاہنواز رانجھا اپنے خلاف مقدمہ درج ہونے سے لاعلم ہیں۔
اسلام آباد سے جاری اپنے ایک بیان میں محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ انھیں میڈیا کے ذریعے اس مقدمے کا پتہ چلا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی محسن شاہنواز رانجھا اور دیگر 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
مقدمے میں چودھری محمد علی، بشیر خان، محمد ارشد، نبیل خان اور شاہد محمود کو بھی نامزد کیا گیا۔
محسن شاہنواز رانجھا سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ تھانہ اسلام پورہ میں درج کیا گیا جبکہ مقدمے میں فراڈ اور کاغذات میں ٹیمپرنگ کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے محسن شاہنواز رانجھا کا کہنا تھا کہ جھوٹے مقدمے کے خلاف اپنا آئینی حق استعمال کروں گا۔
لیگی رکن اسمبلی نے کہا کہ میرے خلاف جھوٹا اور بےبنیاد مقدمہ درج کروایا گیا ہے، میرا متعلقہ جائیداد سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
محسن شاہنواز رانجھا کا کہنا تھا کہ آج تک متعلقہ تھانے کے کسی اہلکار نے مجھ سے رابطہ نہیں کیا۔
Comments are closed.