17 year old hookup 80 hookup being honest about wanting hookup reddit charlotte hookup bars hookup Mount Ephraim galaxy s10 stereo hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

محسنِ پاکستان کا انتقال، سیاسی رہنماؤں اور وزراء کی تعزیت

محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر مختلف سیاسی رہنماؤں اور وزراء نے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

وفاقی وزیرِ نجکاری محمد میاں سومرو، سینئر سیاستدان آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے ڈاکٹر عبدالقدیر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سابق وزیرِ خارجہ خورشید محمود قصوری کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر کی ایٹمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، قوم محسنِ پاکستان سے محروم ہو گئی ہے۔

مسلم لیگ نون خیبر پختون خوا کے صدر امیر مقام نے کہا ہے کہ ملکی دفاع اور سلامتی کے لیے عبدالقدیر خان کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔

پاکستان کو ایٹمی قوت اور دفاع ناقابلِ تسخیر بنانے والے محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا جسدِ خاکی اسلام آباد میں واقع ان کے گھر سے نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے لیے فیصل مسجد پہنچا دیا گیا ہے، مرحوم کی تدفین اسلام آباد کے ایچ 8 قبرستان میں ہو گی۔

اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان عظیم قومی ہیرو تھے، انہوں نےپاکستان کو مضبوط اور محفوظ بنایا۔

پنجاب کے صوبائی وزیر ہاؤسنگ ملک اسد کھوکھر کا ڈاکٹرعبد القدیرخان کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ڈاکٹرعبدالقدیر کے احسان کا بدلہ کبھی نہیں چکایا جا سکے گا۔

پنجاب کے صوبائی وزیر محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرعبدالقدیر نے پاکستان کو ایٹمی صف میں کھڑا کیا۔

پنجاب کے صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق اعجاز عالم آ گسٹین کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر ہر پاکستانی حالتِ غم میں ہے۔

محسنِ پاکستان، ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان آج صبح رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔

وزیر زراعت پنجاب حسین جہانیاں گردیزی، ایم این اے احمد رضا مانیکا، صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں، سابق اہم این اے منصب علی ڈوگر، صوبائی وزیر محنت عنصر مجید خان نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

وزیرِ ثقافت پنجاب میاں خیال احمد کاسترو ، رکنِ پنجاب اسمبلی سید علی حیدر گیلانی نے ڈاکٹرعبدالقدیر خان کےانتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاورکا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان پاکستان کے محسن ہیں،ان کی گراں قدر خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.