جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے محبوب قدموں میں لاکر دینے والے جعلی عامل بابا کو سلاخوں کے پیچھے بھیجنے کا حکم دے دیا۔
ایف آئی اے نے دو جعلی عاملوں اویس اور ارسلان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا، عدالت نے ملزمان کو 14 روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے ایف آئی اے سے دونوں ملزمان کا چالان طلب کرلیا۔
تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ دونوں جعلی عاملوں کورینجرز نے گرفتار کرکے ایف آئی اے کے حوالے کیا، ملزمان معصوم لوگوں کو بیوقوف بناکر پیسے بٹورتے تھے، ملزمان لوگوں کو محبوب قدموں میں لاکر دینے کے جھانسے دیتے تھے۔
جج سید عمران امام زیدی نے ریمارکس دیے کہ معصوم لوگ جھوٹے دعووں اور باتوں میں پھنس جاتے ہیں، بتایاجائے کہ ان ملزمان سےکتنے معصوم لوگ متاثر ہوئے؟
تفتیشی افسر ایف آئی نے عدالت کو بتایا کہ جعلی عامل لوگوں کو نوکری دلوانے کیلئے بھی پیسے لیتے تھے۔
Comments are closed.