پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ مجھ پر جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ہے۔
2019ء میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 205 پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں کارِ سرکار میں مداخلت کے کیس میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ میر پور ماتھیلو میں فرسٹ سول جج کی عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے کیس کی سماعت 25 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
حلیم عادل شیخ نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ہے، سندھ حکومت خود چور ہے۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا یہ بھی کہنا ہے کہ جہاں جاتے ہیں کارِ سرکار میں مداخلت کا کیس بنا دیتے ہیں۔
Comments are closed.