download hello vietnam heeraa looking for a partner in crime how to meet girls in the philippines the no nonsense man

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خلیجِ بنگال میں بننے والے طوفان سے پاکستان کو خطرہ نہیں: محکمۂ موسمیات

محکمۂ موسمیات نے خلیجِ بنگال میں بننے والے ٹراپیکل سائیکلون کا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو اس طوفان سے خطرہ نہیں۔

بھارتی محکمۂ موسمیات نے سائیکلون الرٹ جاری کر دیا ہے، یہ الرٹ شمالی آندھرا پردیش اور اڑیسہ کے جنوبی ساحل کے لیے جاری کیا گیا ہے، طوفان بننے کی صورت میں اسے ’گلاب‘ کا نام دیا جائے گا جس سے کراچی میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق وسطی خلیجِ بنگال میں ہوا کا شدید کم دباؤ ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہو رہا ہے، یہ ڈیپ ڈپریشن کراچی سے 2 ہزار 425 کلو میٹر دور ہے۔

ترجمان محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شام تک سائیکلونک طوفان بن سکتا ہے، سائیکلون کا رخ مغرب میں بھارت کی جانب ہے۔

محکمۂ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آج کہیں کہیں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو اس طوفان سے خطرہ نہیں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.