لاہور میں ریلی کے دوران جاں بحق ہونے والے پی ٹی آئی کے کارکن ظلِ شاہ کے والد لیاقت علی کا کہنا ہے کہ ابتدا میں حادثے کی دور دور تک خبر نہیں تھی، مجھے پولیٹیکل پوائنٹ اسکورنگ کا اندازہ ہوا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے والد ظلِ شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم مجھے تھانہ ریس کورس لےگئی، لیگل ٹیم نے درخواست لکھی۔
والد ظلِ شاہ نے کہا کہ درخواست میں انہوں نے وزیر اعلیٰ، آئی جی، ڈی آئی جی، رانا ثناءاللّٰہ کو نامزد کردیا، میں حواس میں آیا تو میں نے کہا یہ تو کام غلط ہوگیا، نہ تو اس وقت میں موقع پر موجود تھا، مجھے پولیٹیکل پوائنٹ اسکورنگ کا اندازہ ہوا۔
لیاقت علی نے کہا کہ کل ایس ایس پی آئے تھے انہوں نے لیپ ٹاپ پر ساری چیزیں دکھائیں، جب تک انویسٹی گیشن مکمل نہیں ہوتی کیسے کہ سکتا ہوں۔
Comments are closed.