واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے آفیشل ترانے کی ویڈیو جاری ہونے کے بعد جہاں یوٹیوب پر لاکھوں کی تعداد میں اس ترانے کو سُنا گیا تو وہیں سوشل میڈیا پر ’گروو میرا‘ کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس کے بعد صارفین کی جانب سے مزاحیہ اور طنزیہ میمز شیئر کرنے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔
شائقین کرکٹ کا ’گروو میرا‘ پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے پچھلے تمام سیزن کے آفیشل ترانے اس سے لاکھ درجے بہتر تھے جبکہ کچھ صارفین کا تو یہ بھی کہنا ہے کہ اُنہیں یہ گانا سُننا ہی نہیں چاہیے تھا۔
Comments are closed.