وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ مجھے شک ہے پانی کے مسئلے کے باعث کینسر نا بڑھ رہا ہو۔
اسلام آباد چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب میں اسد عمر نے کہا کہ دارلحکومت میں پانی کی کوئی بڑی اسکیم نہیں، زیر زمین پانی نیچے جارہا ہے اور یہاں کینسر میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام آباد کی آبادی سالانہ 6 فیصد کے تناسب سے بڑھ رہی ہے۔ گزشتہ 40 سال میں یہاں کوئی سرکاری اسپتال نہیں بنا، اب 4 نئے اسپتال بن رہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ انڈسٹریل زون پر وزارت تجارت سے معاملات طے ہوگئے ہیں، فیڈرل انڈسٹریل زون اسلام آباد سے باہر بن رہے ہیں۔
اسد عمر نے کہا کہ ہمارے یہاں عام انتخابات کے بعد بھی رونق لگی رہتی ہے، 3 سال بعد بھی دھاندلی کا رونا لگا رہا ہے جبکہ اسلام آباد چیمبر کے انتخابات خاموش ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا ہمارے نمبر پورے ہوگئے ہیں، الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں ہمارے 223 ووٹ پورے ہوچکے تھے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ٹی وی پروگرام کے دیکھنے کے بعداپوزیشن میں بڑی تبدیلی کا جذبہ تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ قانون کرایہ داری بہت جدوجہد سے بنا، توقع ہے چیمبر بہتر طریقے سے عملدرآمد کرائیں گئے، اسلام آباد میں قانون کرایہ داری کا بل پاس کروانے کا مجھے کریڈٹ نہیں لینا تھا۔
Comments are closed.