گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ پارٹی میں گروپنگ ہے لیکن عمران خان جو فیصلہ کرتے ہیں وہ سب قبول کرتے ہیں، مجھے بھی شہزاد اکبر کےاستعفےکا اخبار سے پتاچلا۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ کوئی شک نہیں ملک میں کرپشن کے معاملات ہیں، مہنگائی کے مسئلے کو حل کرنے کے اقدامات جاری ہیں۔
چوہدری سرور نے کہا کہ صدارتی نظام کی باتیں کرنا ملکی مفاد میں نہیں، اپوزیشن ایک پیج پر نہیں ان سے خطرہ نہیں ہے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ صحافیوں پر حملے ہونا ناقابل برداشت ہے، صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
چوہدری سرور نے کہا کہ پاکستان میں میرٹ لے کر آنا اتنا آسان نہیں، میرٹ پر کام کرنا شروع کردیں تو ملک ترقی کرے گا۔
Comments are closed.