وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا ہے کہ مجھے اڈیالہ جیل لے جانے کا پروگرام تھا۔
اسکردو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے مسائل وفاقی حکومت کی وجہ سے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاق ہمیں بجٹ نہیں دے رہا ہے۔ جی بی کی آئینی حیثیت کا تعین ہمارا خواب ہے۔ عمران خان کے بغیر آئین کا معاملہ کوئی حل نہیں کرے گا۔
خالد خورشید کا کہنا تھا کہ جب تک آئینی حیثیت کا تعین نہ ہو وفاق کے ساتھ الیکشن نہیں ہوسکتے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مجھے اڈیالہ جیل لے جانے کا پروگرام تھا۔ نظربندی کے دوران صدر پاکستان کی کال آئی۔
Comments are closed.