مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) پاکستان کے انٹرا پارٹی الیکشن کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اگلے 3 سال کے لیے بھاری اکثریت سے ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔
علامہ احمد اقبال رضوی اور علامہ باقر عباس زیدی چیئرمین کے عہدے کے لیے مدمقابل امیدوار تھے۔
نومنتخب چیئرمین کی کامیابی کا اعلان شوریٰ کے سربراہ علامہ صلاح الدین نے وحدت کانفرنس کے دوران کیا۔
مختلف مذہبی اور سیاسی رہنماؤں نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو چیئرمین منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔
Comments are closed.