متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم پاکستان) نے نئی21 ہزار بھرتیوں کا طریقہ کار سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
ایم کیو ایم پاکستان نے عدالت سے گریڈ ایک سے 15 تک سرکاری ملازمتوں پر بھرتیوں کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔
ایم کیو ایم کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئی بی اے سکھر سے ٹیسٹ پاس کرا کے مختلف 38 محکموں میں من پسند افراد کو بھرتی کیا جارہا ہے۔
ڈپٹی کنوینئر کنور جمیل کا کہنا ہے کہ گریڈ 5 سے 15 کی آسامیوں کے لیے خاموشی سے کارروائی کی گئی، 3 جنوری 2020 اور 6 فروری 2020 کو نوٹیفکیشن جاری کیے گئے۔ بے ضابطگیوں کا مقصد کراچی کے نوجوانوں کو نوکریوں سے محروم کرنا ہے۔
Comments are closed.