متحدہ عرب امارات میں 5 روزہ بین الاقوامی دفاعی نمائش جاری ہے، نمائش میں 50 سے زائد ممالک کی 900 سے زائد کمپنیاں شریک ہیں۔
15ویں بین الاقوامی دفاعی نمائش کا آغاز ابوظبی میں گذشتہ روز ہوا،چین سمیت دنیا کی ٹاپ ملٹری کمپنیاں جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس جدید ترین ڈیفنس مصنوعات کا ڈسپلے کررہی ہیں۔
نمائش کےپہلے روز یواےای فورسز نے 5بلین درہم مالیت کے19 آرمزپرچیز معاہدوں پر دستخط کئے۔
نمائش کے دوران ایروبیٹکس پرفارمنس، اکیوپمنٹ کے ڈسپلے سمیت متعدد سرگرمیاں بھی ہورہی ہیں۔
Comments are closed.