whisper hookup hookup agency in singapore homemade hookup free amarillo hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

متحدہ عرب امارات کی جانب سے انڈین گندم کی برآمدات پر چار ماہ کی پابندی کی وجوہات

متحدہ عرب امارات کی جانب سے انڈین گندم کی برآمدات پر چار ماہ کی پابندی کی وجوہات

گندم

،تصویر کا ذریعہGetty Images

متحدہ عرب امارات نے بدھ کو فیصلہ کیا ہے کہ وہ اگلے چار ماہ تک انڈیا سے خریدی گئی گندم کسی اور کو فروخت نہیں کرے گا۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکاری بیان کے مطابق، یہ پابندی 13 مئی 2022 سے نافذ العمل ہوگی اور اس کا اطلاق گندم، ہندوستانی گندم سے بنے آٹے اور اس کی تمام اقسام پر ہوگا۔

متحدہ عرب امارات نے اپنے فیصلے کی وجہ موجودہ بین الاقوامی صورتحال کو قرار دیا۔ تاہم انگریزی اخبار انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق انڈیا نہیں چاہتا کہ دبئی یا ابوظہبی اس کی بھیجی گئی گندم دوسرے ممالک کو دے۔

رپورٹ میں ایک اہم ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ’انڈیا نہیں چاہتا کہ اس نے دبئی یا ابوظہبی کو جو اناج یا گندم برآمد کیا ہے وہ کسی دوسرے ملک کو دیا جائے، انڈیا چاہتا ہے کہ اسے مقامی طور پر استعمال کیا جائے۔‘

انڈین ایکسپریس نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ انڈیا بدلے میں ان ممالک کو اپنی گندم کی برآمدات پر پابندیوں کی فہرست سے باہر رکھنے کے لیے تیار ہے۔

گندم

،تصویر کا ذریعہANP

انڈیا نے 14 مئی کو گندم کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم یہ بھی کہا گیا کہ جن ممالک کی خوراک کی سلامتی خطرے میں ہے انہیں اس پابندی کے دائرے سے باہر رکھا جائے گا۔

اس کے علاوہ اس حکم کا اطلاق پہلے سے معاہدہ شدہ برآمدات پر نہیں ہوگا۔ نیز انڈیا کی حکومت کی اجازت پر کچھ شرائط کے ساتھ برآمدات جاری رہیں گی۔

سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق انڈیا نے یہ فیصلہ مقامی مارکیٹ میں گندم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر کیا ہے۔

فیصلے کے پیچھے کیا وجہ ہے؟

یو اے ای کی ویب سائٹ دی نیشنل نیوز نے ماہرین کے حوالے سے کہا ہے کہ حکومت کے اس فیصلے کے پیچھے انڈیا کے ساتھ مضبوط سفارتی تعلقات ہیں۔

موتی لال اوسوال سکیورٹی کمپنی کے ڈائریکٹر کشور نارنے نے دی نیشنل کو بتایا، ’انڈیا متحدہ عرب امارات کو ایک خاص شراکت دار کے طور پر دیکھتا ہے۔ دونوں کے درمیان تعلقات بہت مضبوط ہیں، اسی لیے حکومت نے یہ خاص فیصلہ کیا ہے۔‘

دونوں ممالک کے درمیان اس بات پر عمومی اتفاق رائے ہے کہ اگر گندم کو تجارتی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا تو انڈیا متحدہ عرب امارات کو برآمدی چھوٹ دینے کے لیے تیار ہے۔ یہ رعایت بنگلہ دیش، متحدہ عرب امارات اور ان ممالک کو دی جا رہی ہے جن کے بھارت کے ساتھ مضبوط سفارتی تعلقات ہیں اور جو ضرورت مند ہیں۔

گندم

،تصویر کا ذریعہTwitter

مواد پر جائیں

پوڈکاسٹ
ڈرامہ کوئین
ڈرامہ کوئین

’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا

قسطیں

مواد پر جائیں

انڈیا متحدہ عرب امارات کو کتنی گندم برآمد کرتا ہے؟

انڈیا نے 2021-22 کے درمیان متحدہ عرب امارات کو 4.71 لاکھ ٹن گندم برآمد کی۔ اس کی قیمت تقریباً 13653 ملین ڈالر تھی۔ پچھلے سال انڈیا کی طرف سے برآمد کیے گئے اناج میں سے 6.5 فیصد یو اے ای کو بھیجا گیا ہے۔

اگرچہ انڈیا کی برآمدات کے لیے یہ بہت بڑی مقدار نہیں ہے لیکن متحدہ عرب امارات کے لیے یہ بہت زیادہ ہے۔ امریکی وزارت زراعت کے مطابق متحدہ عرب امارات سالانہ 15 لاکھ ٹن گندم استعمال کرتا ہے اور اسے مکمل درآمد کرتا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی گندم کی درآمدات میں روس کا حصہ 50 فیصد سے زیادہ ہے۔ اس کے بعد کینیڈا، یوکرین اور آسٹریلیا کا نمبر آتا ہے۔ سال 2020-21 سے، انڈیا بھی متحدہ عرب امارات کے لیے ایک بڑا برآمد کرنے والا ملک بن گیا ہے۔ انڈیا اب خلیجی فیڈریشن کو 1.88 لاکھ ٹن برآمد کرتا ہے۔

پابندیاں عائد کرنے کے فیصلے سے پہلے سال 2021-22 میں اس برآمد میں مزید اضافہ ہوا۔ درحقیقت روس یوکرین جنگ کی وجہ سے بحیرہ اسود سے منسلک بندرگاہوں کے ذریعے تجارت متاثر ہوئی ہے۔

تاہم توقع ہے کہ جولائی سے بین الاقوامی منڈی میں روس اور یوکرین سے گندم کی آمد سے سپلائی میں بہتری آئے گی۔

گندم

،تصویر کا ذریعہTwitter

متحدہ عرب امارات کے بیان میں کیا ہے؟

متحدہ عرب امارات کی وزارت اقتصادی امور کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر جو کچھ بھی ہو رہا ہے اس سے کاروبار متاثر ہوا ہے اور اسی لیے یہ فیصلہ کیا جا رہا ہے۔ متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ وہ یہ فیصلہ انڈیا کے ساتھ اپنی مضبوط اور اسٹریٹجک شراکت داری کے پیش نظر لے رہا ہے۔

وزارت نے تفصیل سے بتایا کہ جو کمپنیاں 13 مئی سے پہلے درآمد شدہ گندم ملک سے باہر فروخت کرنا چاہتی ہیں، انہیں ضروری دستاویزات دینا ہوں گی اور اس کے لیے منظوری لینا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے

ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان خصوصی تعلقات

متحدہ عرب امارات انڈیا کا اہم شراکت دار رہا ہے۔ 35 لاکھ انڈین پاسپورٹ رکھنے والے یہاں رہتے ہیں۔ ایک ہی وقت میں، متحدہ عرب امارات کی آبادی کا 35 فیصد انڈین ہے، جو کسی بھی دوسرے خلیجی ملک سے زیادہ ہے۔

جب کورونا وائرس اپنے عروج پر تھا، انڈیا نے متحدہ عرب امارات کو فضائی راستے سے ضروری سامان فراہم کیا۔ اس وقت، چین کی سپلائی چین ٹوٹ گئی تھی اور دال، چینی، اناج، سبزیاں، چائے، گوشت اور سمندری غذا سمیت دیگر بہت سی ضروری اشیا کی قلت کے درمیان انڈیا متحدہ عرب امارات کو ایک اہم برآمد کنندہ ثابت ہوا تھا۔

متحدہ عرب امارات نے 21 جون کو بین الاقوامی یوگا ڈے کے موقع پر ایک بڑی تقریب کی تیاریاں کی ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر رواداری نہیان بن مبارک النہیان یہاں ایک تقریب کے دوران انڈین سفیر سنجے سدھیر کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

مشہور شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں شام کو یوگا بھی کیا جائے گا۔ ایک اندازے کے مطابق اس تقریب میں 8 سے 10 ہزار افراد شرکت کریں گے۔

چین کے بعد انڈیا دنیا میں گندم پیدا کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے، لیکن زیادہ گھریلو کھپت کی وجہ سے کم مقدار میں برآمد کرتا ہے۔ انڈیا نے گذشتہ سال تقریباً 108 ملین ٹن گندم کی پیداوار کی تھی لیکن اس میں سے صرف 70 لاکھ ٹن برآمد کی بھارت نے شدید گرمی کے باعث پابندیاں عائد کر دیں۔

شمالی انڈیا میں گندم کی کاشت زیادہ ہوتی ہے۔ وسطی انڈیا میں، مدھیہ پردیش میں بھی بہت زیادہ پیداوار ہوتی ہے۔

زیادہ تر علاقوں میں صرف مارچ اور اپریل کے مہینوں میں گندم کی کٹائی ہوتی ہے۔

اس سال شمالی انڈیا میں مارچ اور اپریل کے مہینوں میں ریکارڈ گرمی پڑی ہے۔ جس کی وجہ سے گندم کی پیداوار کافی متاثر ہوئی ہے۔

گندم کو مارچ تک 25-30 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت درکار ہوتا ہے۔ لیکن مارچ میں شمالی انڈیا کے کئی علاقوں میں پارہ اس سے کہیں زیادہ تھا۔

سرکاری فائلوں میں گندم کی پیداوار تقریباً 5 فیصد کم بتائی گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات انڈیا کا تیسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان آزاد تجارت کا معاہدہ بھی ہونے جا رہا ہے۔ اسرائیل، بھارت، متحدہ عرب امارات اور امریکہ نے منگل کو آئی 2 یو 2 (انڈیا، اسرائیل، امریکہ، عرب امارات) اتحاد کا اعلان کیا۔ چاروں ممالک تجارت اور سلامتی کے لیے اس اتحاد کے تحت مل کر کام کریں گے۔

BBCUrdu.com بشکریہ
You might also like

Comments are closed.