متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشدالمکتوم کا کہنا ہے یو اے ای نے شہریت کے قانون میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشدالمکتوم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یو اے ای کی شہریت لینے والوں کی دہری شہریت برقرار رہے گی۔
شیخ محمد بن راشدالمکتوم نے کہا کہ ترمیم کا مقصد ہنرمندوں کو موقع فراہم کرنا ہے، سرمایہ کاروں، ہنرمندوں، مصنفین، سائنسدان،ڈاکٹرز اور ان کے اہلخانہ کو بھی شہریت ملے گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں وزارت انصاف کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ یواے ای میں شہریت کے قوانین میں مجوزہ ترامیم کی کی گئی ہیں جس سے اب سرمایہ کاروں ، کاروباری شخصیات ، پیشہ ور حضرات اور خصوصی ٹیلنٹ کے حامل افراد کو شہریت دی جاسکے گی۔
واضح رہے کہ یو اے ای کی کابینہ نےمئی 2018ء میں ایک ترمیمی قانون کی منظوری دی تھی،اس کے تحت پیشہ ور غیرملکیوں اور سرمایہ کاروں کو 10 سال کی طویل مدت کے لیے ‘سنہری اقامتی’ ویزے جاری کیے جاسکتے ہیں۔
The post متحدہ عرب امارات کا شہریت کے قانون میں ترمیم کا فیصلہ appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.