جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

مایوس ہوں لیکن ناامید نہیں، جدوجہد جاری رہے گی: عمر عبد اللّٰہ

نیشنل کانفرنس کے رہنما عمر عبداللّٰہ نے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مایوس ہوں لیکن ناامید نہیں، جدوجہد جاری رہے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر پیغام جاری کرتے ہوئے عمر عبداللّٰہ نے کہا کہ بی جے پی کو یہاں تک پہنچنے میں کئی دہائیاں لگیں، ہم طویل سفر کے لیے بھی تیار ہیں۔

دوسری جانب کشمیری رہنما غلام نبی آزاد نے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے بھارتی حکومت کا مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کا حکم برقرار رکھا ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ سنا دیا۔

بھارتی سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے، بھارت سے الحاق کے بعد کشمیر نے داخلی خود مختاری کا عنصر برقرار نہیں رکھا، آرٹیکل 370 ایک عارضی شق تھی۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر اسمبلی کے 30 ستمبر 2024ء تک الیکشن کرائے جائیں، بھارتی صدر کے پاس اختیارات ہیں، آرٹیکل 370 جموں و کشمیر کی شمولیت کو منجمد نہیں کرتا، جموں و کشمیر اسمبلی کی تشکیل کا مقصد مستقل باڈی بنانا نہیں تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.