اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، مانیٹری پالیسی کمیٹی 7 جولائی تک کے لئے شرح سود کا تعین کرے گی۔
مارکیٹ کی اکثریت شرح سود میں ایک سو بیسسز پوائنٹس اضافے کی توقع کررہی ہے، کچھ توقعات پچاس بیسسز پوائنٹس اضافے اور بہت تھوڑی شرح سود برقرار رکھنے جانے کی بھی ہیں۔
معاشی تجزیہ نگار محمد سہیل کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ کے شیئرز قیمتوں میں ایک فیصد شرح سود کا اثر شامل ہوچکا ہے، اس سے زیادہ اضافہ مارکیٹ کے لئے حیران کن اور ایک فیصد سے کم راحت ہوگا۔
عالمی جریدے بلوم برگ کے مطابق وزارت خزانہ پاکستان کا خیال ہے کہ شرح سود بڑھانا ہوگا۔
جریدے کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل آئندہ دو روز میں آئی ایم ایف معاہدے کو استوار کرلینے کے لئے پرعزم ہیں۔
ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق مانیٹری پالیسی بیان پر اعلامیہ جاری ہوگا۔
Comments are closed.