مانسہرہ کے علاقہ بٹریڑ میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قتل کردیا گیا، لڑکے کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹے اور بہو کو پھندا ڈال کر قتل کیا گیا۔
لڑکے کے والد نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ بیٹے نے 6 روز قبل کورٹ میرج کی تھی، جس پر لڑکی کے والد نے جرگے میں معاملہ حل کروانے کا کہا۔
والد نے اپنے بیان میں کہا کہ یقین دہانی پر بچوں کو ثالث کے حوالے کیا تھا۔
پولیس نے تھانہ صدر میں 6 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
Comments are closed.