ماس ریسلنگ ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستان نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی، ایونٹ میں پاکستان نے تین سلور اور دو برانز میڈل جیتے ہیں۔
روس میں منعقدہ چوتھی ورلڈ ماس ریسلنگ چیمپئن شپ میں پاکستان نے تیسری پوزیشن حاصل کی، آخری روز علی اظہر نے پاکستان کے لیے تیسرا سلور میڈل حاصل کیا جبکہ شیراز علی اور محمد عالم نے کانسی کے تمغے جیتے۔
اس سے قبل وقاص افضل 125 کلوگرام کلاس میں اور محمد سعد 60 کلوگرام کیٹیگری میں سلور میڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔
پاکستان نے ایونٹ میں مجموعی طور پر تین سلور اور دو برانز میڈل حاصل کیے ہیں۔
ایونٹ میں پاکستان کی 11 رکنی ٹیم شریک ہوئی اور 34 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
Comments are closed.