وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین سائینوفارم کی 5 لاکھ ڈوز آج پاکستان پہنچ جائیں گی، این سی او سی اجلاس میں کورونا کے پھیلاؤ والے شہروں میں لاک ڈاؤن کی تجاویز پر غور کیا گیا۔
اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا، جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق مارکیٹوں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ اور تعلیمی ادارے مکمل بند کرنے کی تجاویز پر غور کیا جارہا ہے۔
اجلاس میں دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ سائینوفارم کی 5 لاکھ ڈوزز آج پاکستان پہنچ جائیں گے، پی اے ایف کے خصوصی طیارے سے سائینوفارم کی ڈوزز آئیں گی۔
اعلامیہ کے مطابق کورونا کے پھیلاؤ والے شہروں میں لاک ڈاؤن کی تجاویز پر غور کیا جارہا ہے، کورونا میں اضافے، اسپتالوں پر دباؤ بڑھنے کی صورت میں لاک ڈاؤن ہوگا، لاک ڈاؤن کا فیصلہ تمام فریقین سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
اعلامیہ کے مطابق مارکیٹوں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ اور تعلیمی ادارے مکمل بند کرنے کی تجاویز پر غور کیا جارہا ہے، صوبائی حکومتوں کی درخواست پر فوج، ایف سی، رینجرز کے ذریعے مدد فراہم ہوگی، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر 17 مئی تک پابندی عائد کر دی گئی۔
این سی او سی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 60 سال سے زیادہ عمر کے شہریوں کو واک اِن ویکسی نیشن کی سہولت دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
این سی او سی اجلاس میں آکسیجن کی سپلائی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، کیسز میں اضافے کے پیش نظر 6 ہزار 901 بستروں کا اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ آکسیجن سپلائی کی بھی سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے، 2 ہزار 811 آکسیجن بیڈز،431 وینٹی لیٹرز اسپتالوں کو فراہم کیے جائیں گے۔
اعلامیہ کے مطابق بین الصوبائی ٹرانسپورٹ17مئی تک ہفتے میں 2 دن ہفتہ اور اتوار کو بند ہو گی۔
Comments are closed.