مارچ کے آخری کاروباری دن 100 انڈیکس کی مثبت بندش پورے مہینے میں انڈیکس کی گراوٹ 1277 پوائنٹس رہی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مارچ کے آخری کاروباری روز سرمایہ کاری کا ملاجلا رجحان رہا۔
100 انڈیکس 96 پوائنٹس اضافے سے 44 ہزار 587 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔
مارچ میں 100 انڈیکس ایک ہزار 277 پوائنٹس گرا ہے۔
مارچ میں 100 انڈیکس 3 ہزار 746 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، انڈیکس کی مارچ میں کم ترین سطح 42 ہزار 6 سو 89 جبکہ بلند ترین سطح 46 ہزار 435 رہی۔
شیئرز بازار میں مارچ میں 9 ارب 66 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 491 ارب روپے رہی۔
مارچ میں مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن 314 ارب روپے کم ہو کر 7 ہزار 892 ارب روپے ہوگئی ہے۔
Comments are closed.