سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی (سی پی ایل سی) نے کراچی میں مارچ کے مہینے میں گاڑیاں اور موبائل چھیننے اور چوری ہوجانے کے اعداد و شمار جاری کردیے۔
سی پی ایل سی کی رپورٹ کے مطابق مارچ میں گاڑی چھیننے کے 21 اور چوری کے 131 واقعات رپورٹ ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق موٹر سائیکل چھینے جانے کے 426 جبکہ چوری کے 3898 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
سی پی ایل سی کے مطابق اسٹریٹ کرائم میں 2174 شہری اپنے موبائل فون سے محروم ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق مختلف واقعات میں 36 افراد قتل ہوئے۔
سی پی ایل سی کے مطابق کراچی میں بینک ڈکیتی کا ایک اور بھتہ خوری کے تین واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال کی سہ ماہی میں 47 گاڑیاں چھینی اور 270 چوری کی گئیں، اس سال سہ ماہی میں 5982 موبائل فونز چھینے گئے۔
پہلی سہ ماہی کے دوران شہر قائد میں بھتے کے 6 اور اغواء برائے تاوان کے 5 واقعات رپورٹ ہوئے، مختلف نوعیت کے واقعات میں 98 افراد جاں بحق ہوگئے۔
Comments are closed.