
گوجرانوالہ میں جاری مارخور چیمپئنز لیگ میں آج چار میچز کھیلے جائیں گے، میچز شام 7 بجے سے شروع ہوں گے جنہیں جیو سپر براہ راست نشر کرے گا۔
گوجرانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں جاری مارخور چیمپئنز لیگ کے دوسرے روز آج4 میچز کھیلے جائیں گے ، پہلا میچ کے پی کے ٹائیگرز اور ویلنگٹن جیگوارز کے درمیان شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔
دوسرے مقابلے میں رورنگ لائنز اور کے پی ٹائیگرز ایک دوسرے کے مدمقابل ہو نگے ، تیسرا مقابلہ چارجنگ لیپرڈ اور اسٹرائیکنگ پینتھر کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ چوتھا میچ ریسنگ بلز اور رائزنگ زیبراز کے درمیان کھیلا جائے گا ۔
ایونٹ کے تمام میچز پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سپر براہ راست نشر کر رہا ہے۔
Comments are closed.