وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ ماحولیاتی کانفرنس کی دعوت نہ آنے پر ہونے والے شور پر حیران ہیں۔
سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری پالیسیاں ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے پر گامزن ہیں، ہماری ماحول دوست پالیسیاں ہمارے مستقبل کی نسلوں کے لیے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان کی پالیسی ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے کے لیے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ ماحول کے تحفظ کے لیے 10 بلین ٹری سونامی جیسے اقدامات کیے ہیں، ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے لیے ملک میں دریاؤں کو صاف کیا جارہا ہے۔
وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ ہم نے 7 سال میں اس حوالے سے وسیع تجربہ حاصل کیا ہے، خیبرپختون خوا سمیت ملک بھر میں ماحول دوست پالیسیوں کی آج دنیا معترف ہے۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستان کسی بھی ملک کو اپنے تجربات سے مستفید کرنے کے لیے تیار ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس کے لیے پہلے ہی ترجیحات طے کرلی تھیں۔
عمران خان نے مزید کہا کہ اگر بین الاقوامی برادری اس مسئلے کے حل کے لیے سنجیدہ ہے تو تعاون کرسکتے ہیں۔
Comments are closed.