پیر26؍رمضان المبارک 1444ھ17؍اپریل 2023ء

ماحولیاتی اور موسمیاتی تبدیلی پوری دنیا کا مسئلہ ہے، نجم سیٹھی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی اور موسمیاتی تبدیلی پوری دنیا کا مسئلہ ہے، سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے، سب کو مل کر ان تبدیلیوں پر قابو پانا ہے۔

موسمی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ کوارٹر میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی اور امریکی ادارے کے فواد سرور نے ایم او یو پر دستخط کیے۔

اس موقع پر نجم سیٹھی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے یہ معاہدہ کیا ہے، ماحولیاتی اور موسمیاتی تبدیلی دنیا کا بڑا مسئلہ ہے، پاکستان اس سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی کمپنی کا اس تحریک میں ہمارے ساتھ جڑنا اہم اقدام ہے، ہم مل کے دنیا میں پیغام پہنچائیں گے اور مل کر ماحول کو محفوظ رکھنے کی کوشش کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.