اتوار 23؍شوال المکرم 1444ھ14؍مئی 2023ء

ماؤں کے پیروں تلے جنت ہے، بلاول بھٹو کا مدرز ڈے پر پیغام

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ماؤں کے عالمی دن پر اپنی والدہ محترمہ بےنظیر بھٹو کو یاد کرنے لگے۔ 

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلاول بھٹو زرداری نے اپنی شہید والدہ کے ہمراہ اپنی بچپن کی تصاویر بھی شیئر کیں۔ 

ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں تحریر کیا ’ماؤں کے پیروں تلے جنت ہے۔‘ 

اس موقع پر انہوں نے اپنی والدہ سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو، والد آصف علی زرداری اور بہنوں کے ساتھ اپنے بچپن اور لڑکپن کی تصاویر شیئر کیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.