سلیکان و یلی: سونی نے پلے اسٹیشن 4 اور 5 کے لیے مئی میں مفت گیمز کی فہرست جاری کردی ہے۔ سونی انٹرٹینمنٹ کے مطابق رواں ماہ یہ گیمز بنا کسی اضافی چارجز کے بالکل فری کھیلے جاسکتے ہیں۔
سونی پلے اسٹیشن کے مفت گیمز کی فہرست میں ریک فیسٹ: ڈرائیو ہارڈ ، ڈائی لاسٹ، بیٹل فیلڈ 5 اور اسٹرینڈڈ ڈیپ شامل ہیں۔ ریک فیسٹ: ڈرائیو ہارڈ، ڈائی لاسٹ خصوصی طور پر ہی ایس 5 کے استعمال کنندگان کے لیے ہیں۔
ریک فیسٹ: ڈرائیو ہارڈ، ڈائی لاسٹ
ریک فیسٹ: ڈرائیوہارڈ، ڈائی لاسٹ کار ریسنگ گیم ہے، جسے تھرل اور ایکشن سے بھرپور کار ریسنگ گیم فلیٹ آؤٹ کے ڈیویلپر کی جانب سے بنایا گیا ہے۔ فلیٹ آؤٹ کی طرح اس گیم میں بھی غضب ناک ڈرائیونگ اورگاڑیوں کا آپس میں تصادم ہے۔
اس گیم میں کھلاڑی اپنی گاڑیوں کو اپ گریڈ اور کسٹومائز کرنے اور ریسنگ کے میدان جنگ میں چھلانگ لگانے کے آپشن بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ کاروں کے بے تحاشا ماڈلز کے ساتھ یہ ملٹی پلیئر گیمزہے،جسے بیک وقت 24 کھلاڑی ایک ساتھ کھیل سکتے ہیں۔
بیٹل فیلڈ 5
بیٹل فیلڈ5 گیم سے پی ایس 4 اور پی ایس 5 دونوں کے استعمال کنددہ لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ یہ2018 میں لانچ ہونے والے بیٹل فیلڈ گیم سیریز کا 14واں گیم ہے۔ یہ ایف پی ایس ( فرسٹ پرسن شوٹر) ایکشن شوٹنگ گیم ہےجسے ایک یا مختلف کھلاڑی ایک ساتھ کھیل سکتے ہیں۔ دوسری جنگ عظیم کے پس منظر پر بننے والے اس گیم میں بہت سارے فیچرز دیے گئے ہیں جن میں ہتھیاروں کی موڈیفیکیشن اور گاڑیوں کی کسٹومائزیشن وغیرہ سر فہرست ہیں۔
اسٹرینڈڈ ڈیپ
اسٹرینڈڈ ڈیپ بھی پی ایس 4 اور پی ایس 5 دونوں صارفین کے لیے دست یاب ہے۔ یہ ایک اوپن ورلڈ ایڈوینچر گیم ہے جس میں کھلاڑی کو زندہ رہنے کے لیے اپنی مہارت کا تجربہ کرنا ہوتا ہے۔ اس کھیل میں آپ کا جہازبحرالکاہل میں پھنس جاتا ہے اور کھلاڑی بے یارومددگار اور تنہا رہ جاتا ہے۔ زندہ رہنے کے کھلاڑی کو زیر آب یا زمین پر شکار کرنا پڑتا ہے، جب کہ اوزار اور ہتھیار بنانے کے ساتھ ساتھ زندہ رہنے کے لیے جائے پناہ بھی بنانی ہے۔
Comments are closed.