جمعہ 26؍ذیقعد 1444ھ16؍جون 2023ء

مئی میں ورکرز ترسیلات میں کمی، اسٹیٹ بینک

رواں مالی سال مئی میں بیرونِ ملک پاکستانیوں نے 2 ارب 10 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے ہیں۔ مئی میں ورکرز ترسیلات اپریل کے مقابلے چار فیصد اور گزشتہ برس مئی کے مقابلے تقریباً 13 فیصد کم ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے مئی میں اپریل کے مقابلے ساڑھے تین کروڑ ڈالر زائد بھیجے ہیں تاہم 11 مہینوں میں سعودی ترسیلات ایک ارب 15 کروڑ ڈالر کم رہیں۔

رواں مالی سال کے 11 مہینوں میں ورکرز ترسیلات 3 ارب 65 کروڑ ڈالر کم آئی ہیں۔ ان 11 ماہ میں 24 ارب 83 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے گئے ہیں۔ گزشتہ مالی سال کے 11 مہینوں میں ساڑھے 28 ارب ڈالر پاکستان بھیجے گئے تھے۔ 

11 مہینوں میں سعودی عرب سے 5 ارب 92 کروڑ، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے 4 ارب 32 کروڑ، برطانیہ سے 3 ارب 71 کروڑ، دیگر خلیجی ممالک سے 2 ارب 91 کروڑ، یورپی یونین سے 2 ارب 84 کروڑ اور امریکا سے 2 ارب 2 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.