پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے صدر عارف علوی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر دفتر خارجہ کو بتائے بغیر غیر ملکی سفارت کاروں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دفتر خارجہ سے بالا یہ ملاقاتیں انتہائی غیرمناسب فعل ہے۔
عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ عارف علوی صدر کم اور تحریک انصاف کے کارکن زیادہ لگ رہے ہیں، علوی صاحب استعفا دو اور گھر جاؤ۔
قبل ازیں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ کوئی سیاسی جماعت کبھی ملک مخالف نہیں رہی نہ ہی غداروں پر مشتمل ہے۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ سب کو کہتا رہا ہوں کہ موجودہ صورتِ حال کا حل تلاش کریں، سب سے گزارش ہے کہ ٹھنڈے اور گہرے سانس لیں۔
Comments are closed.