اسلام آباد میں 18 مارچ کو قتل کی جانے والی لیڈی پولیس کانسٹیبل اقراء کے کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے پولیس کو نامزد ملزمان کی گرفتاری سے روک دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں لیڈی کانسٹیبل اقراء قتل کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے نامزد ملزمان ایس پی عارف شاہ، عمران نبی اور افتخار علی کی عبوری ضمانتیں منظور کرتے ہوئے پولیس کو 27 جولائی تک ان کی گرفتاری سے روک دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے احکامات جاری کیے، جبکہ تینوں ملزمان کی 20، 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانتیں منظور کرلی گئی ہیں۔
ملزمان ایس پی عارف حسین شاہ اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے، اسلام آباد کی ماتحت عدالت نے ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کردی تھیں، ملزمان نے سیشن کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔
ملزمان کے خلاف لیڈی کانسٹیبل اقراء کے قتل کا مقدمہ درج ہے۔
Comments are closed.