پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ ہم نے لیپ ٹاپ استعمال روکنے پر اسکرونٹی کمیٹی میں درخواست دی جسے مسترد کر دیا گیا، اب الیکشن کمیشن میں درخواست دی کہ ہمیں لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر استعمال کی اجازت دیں۔
اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج کسی قسم کی کوئی پیشرفت نہیں ہوئی، آج پورا دن کارروائی تعطل کا شکار رہی۔
انہو ں نے بتایا کہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کو لیپ ٹاپ کی ضرورت ہوتی ہے، جب کارروائی شروع ہوئی توالیکشن کمیشن آفیسرنے لیپ ٹاپ استعمال کی اجازت دی،پی ٹی آئی کے اعتراض پرہمارے لیپ ٹاپ استعمال کرنے پرپابندی لگادی گئی۔
اکبر ایس بابر نے کہاکہ لیپ ٹاپ استعمال کرنے کی اجازت نہ دی جائے توہم اتنے بڑے معاملات کیسے ریکارڈ کریں گے؟لیپ ٹاپ استعمال نہ کرنے کےخلاف اب الیکشن کمیشن میں بھی درخواست دائر کر دی ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ اسکرونٹی کمیٹی اس تمام عمل میں رکاوٹ ہے، ہم اسکروٹنی کمیٹی پر ہم عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہیں، جب اگست2020ء میں الیکشن کمیشن نےاسکروٹنی کمیٹی پرعدم اعتماد کیا تو کمیٹی کو مستعفی ہو جانا چاہیے تھا۔
اس سے قبل آج الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی ممنوعہ غیر ملکی پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات میں اسکروٹنی کمیٹی نے پی ٹی آئی کی جانب سے نظرثانی کی درخواست مسترد کر دی۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے 14 اپریل کے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کی تھی، الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر کو دستاویزات کا جائزہ لینے کی اجازت دی تھی
Comments are closed.