جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

لیول پلیئنگ فیلڈ : دیے گئے وقت پر وکیلِ پی ٹی آئی سپریم کورٹ میں پیش نہ ہوئے

تحریکِ انصاف کو انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ دینے کے معاملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان میں پی ٹی آئی کے وکیل آج دیے گئے وقت پر پیش نہ ہوئے۔

آج پی ٹی آئی کے وکیل کمرۂ عدالت میں چیف جسٹس پاکستان کے سامنے پیش ہوئے تھے۔

چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کے وکیل کو وقفے کے بعد ساڑھے 11 بجے سننے کا کہا تھا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے لیول پلیئنگ فیلڈ کے لیے پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

وقفے کے بعد پی ٹی آئی کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہوئے، جبکہ کیسز مکمل ہونے پر عدالتِ عظمیٰ کا بینچ اٹھ کر چلا گیا۔

پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہماری سپریم کورٹ کے رجسٹرار سے ملاقات ہوئی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ رجسٹرار نے درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے دعویٰ کیا ہے کہ آج یا کل ہماری درخواست سماعت کے لیے مقرر ہو جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.