برطانوی پولیس کے مطابق برطانیہ کے شہر لیور پول میں دہشت گرد دھماکے کی منصوبہ بندی کم از کم 7 ماہ قبل کی گئی۔
عراقی نژاد 32 سالہ عماد السوالمین نے شہر میں اپریل میں ایک جائیداد کرائے پر لی اور اسی وقت سے بم بنانے کے لئے متعلقہ خریداریاں شروع کردیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سیاسی پناہ میں ناکام رہنے والا عماد السوالمین ذہنی بیماری کا شکار تھا۔
اتوار کو لیور پول میں اسپتال کے باہر کھڑی ٹیکسی میں دھماکا خیز ڈیوائس پھٹنے سے دھماکا ہوا تھا۔
دھماکے کی منصوبہ بندی کرنے والا دھماکے میں مارا گیا تھا۔
Comments are closed.