بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی نے کونسا اعزاز اپنے نام کیا؟

لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی ڈیبیو ٹیسٹ کی ایک اننگ میں  5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے 12ویں کھلاڑی بن گئے، مجموعی طور پر ٹیسٹ میں انہوں نے 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔

نعمان علی سے قبل بلال آصف نے 33 سال 13 دن کی عمر میں ڈیبیو پر پانچ وکٹیں لی تھیں۔

34 سال سے زائد عمر میں ڈیبیو پر 5 وکٹ لینے والے آخری کرکٹر نیوزی لینڈ کے فین کریسویل تھے۔

خیال رہے کہ نعمان علی سے پہلے شاہد آفریدی، بلال آصف اور نذیر جونیئر نے پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔

واضح رہے کہ نعمان علی اس سال ناردن کی طرف سے کھیلتے ہوئے قائداعظم ٹرافی میں 61 وکٹیں حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔ انہوں نے چھ مرتبہ اننگز میں پانچ یا زیادہ وکٹیں حاصل کیں جبکہ وہ تین بار میچ میں دس یا زیادہ وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔

نعمان علی فرسٹ کلاس کرکٹ میں حیدر آباد کے آر ایل اور ناردن کی ٹیموں کی نمائندگی کر چکے ہیں جبکہ یو بی ایل کی طرف سے گریڈ ٹو کرکٹ کھیلتے رہے ہیں، وہ پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کی طرف سے بھی کھیل چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.