وزیرِ اعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ شہید کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اُن کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کرنل لئیق شہید کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، دہشت گردوں کو نشانِ عبرت بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ فوج کے افسروں اور جوانوں کی مادرِ وطن کے لیے عظیم قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔
شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ قومی عزم ہے، پوری قوم اس پر یکسو ہے، کرنل لئیق بیگ شہید کے اہلِ خانہ کے غم میں شریک ہیں۔
اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے، آمین۔
Comments are closed.