بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لیفٹیننٹ جنرل نگِار جوہر کا سندھ اور بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

سرجن جنرل پاکستان لیفٹیننٹ جنرل نِگار جوہر نے سندھ اور بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سرجن جنرل نے نصیرآباد، ڈیرہ مراد جمالی میں آرمی کے فیلڈ میڈیکل کیمپس کا دورہ کیا۔

انہوں نے دادو، چھور، بدین، حیدرآباد میں بھی فیلڈ میڈیکل کیمپسز کا دورہ کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل نِگار جوہر نے آرمی پیرامیڈکس اور ڈاکٹرز سے ملاقات کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نوزائیدہ بچے اور خواتین سیلاب سے شدید متاثر ہوئی ہیں، نوزائیدہ بچوں اور حاملہ خواتین کو خوراک کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ بچوں اور خواتین کو ہر ممکن خوراک اور طبی سہولتیں مہیا کی جائیں۔

سرجن جنرل نے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کی دستیابی بھی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے ڈاکٹرز کو ہیضہ، ٹائیفائیڈ کے متاثرین کو ویکسین لگانے کی ہدایت کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.