کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید کی آخری ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید کی آخری ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اُنہیں لوگوں کے ہجوم میں بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز شہید لسبیلہ میں مقامی لوگوں سے بات چیت کر رہے ہیں۔
وائرل ویڈیو میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز شہید کے ہمراہ اُن کے ساتھی بھی موجود ہیں جبکہ لسبیلہ کے مقامی افراد اپنے مسائل اُنہیں بتا رہے ہیں۔
43 سیکنڈز پر مشتمل ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین جذباتی ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ ہیلی کاپٹر حادثےمیں شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی ڈیڑھ سال سے زائد عرصے سے کور کمانڈر کوئٹہ کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے تھے، دسمبر 2020 میں انہیں کور کمانڈر کوئٹہ تعینات کیا گیا تھا۔
نومبر 2020ء میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی،جنوری تا دسمبر 2020ء میں آئی جی ایف سی رہ چکے، 2018 سے دسمبر 2019 تک ڈی جی ایم آئی کے طور پر فرائض سرانجام دیئے۔
2012ء میں بریگیڈئر کے طور پرکمانڈر 111 بریگیڈ اور واشنگٹن ڈی سی میں ڈیفنس اتاشی بھی فائز رہے۔
Comments are closed.