جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

لیسکو کے تمام افسران کی مفت بجلی سہولت ختم

لیسکو کے ملازمین سمیت تمام افسران کی فری بجلی سپلائی سہولت جنوری سے ختم کردی گئی۔

ذرائع وزارتِ توانائی کے مطابق اب صرف گریڈ ایک سے گریڈ 16 کے ملازمین کو فری بجلی سہولت میسر ہوگی، گریڈ 17 کے افسران کو 18 ہزار روپے اور  گریڈ 18 کے افسران کو 44 ہزار روپے ملیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گریڈ 19 کے افسران کو 55 ہزار روپے ماہانہ ملیں گے جبکہ گریڈ 20 کے افسران کو 70 ہزار روپے ماہانہ بجلی کی مد میں ملیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.