لیبیا میں انسانی اسمگلروں کے گوداموں پر چھاپوں میں یورپ جانے کی کوشش کرنیوالے385 پاکستانیوں کو بازیاب کروالیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چھاپے مشرقی لیبیا میں انسانی اسمگلرز کے ٹھکانوں پر مارے گئے جہاں پاکستانیوں کو چھپایا گیا تھا۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بازیاب افراد میں بچے بھی شامل ہیں، تمام افراد کو پولیس ہیڈکوارٹر منتقل کردیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق پاکستانی شہری غیرقانونی طور پر یورپ جانے کے ارادے سے لیبیا پہنچے تھے جہاں انہیں اسمگلروں نے اپنی حراست میں لیکر رہائی کے بدلے تاوان مانگا تھا۔
Comments are closed.