صوبائی وزیر محنت و ثقافت شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ نوشہرہ میں ہم ہار گئے مان رہے ہیں دھاندلی کا شور نہیں مچا رہے۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسف زئی نے کہا کہ اگر ہم پنجاب میں ہارے ہیں تو وہاں بھی پی ٹی آئی کا ووٹ بینک بڑھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوشہرہ میں ہمارے خلاف 11 جماعتوں نے مل کر انتخاب لڑا، ایک طرف درجن کے قریب جماعتیں اور دوسری طرف تحریک انصاف دو گروپ میں بٹی ہوئی تھی۔
شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ پی کے 63 کے ضمنی الیکشن میں وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک کو ہم نے سنجیدہ نہیں لیا، یہ ہمارے لیے سبق ہے۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ لیاقت خٹک اتنے اثر و رسوخ والے ہیں یا نہیں ہمیں اس کا علم نہیں تھا، انہوں نے پارٹی کو دھوکا دیا، اُن کے خلاف فوری ایکشن لیا گیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ لیاقت خٹک اگر اس پر خوش ہیں کہ ہمیں ہرا دیا تو یہ بھی دیکھیں کہ اُن کا مستقبل کیا ہوسکتا ہے۔
شوکت یوسفزئی نے کہا کہ لیاقت خٹک کے خلاف کارروائی کےلیے پارٹی قانونی پہلوؤں بھی دیکھے گی، بھائی کے ایسے عمل سے پرویز خٹک کی سیاست پر بھی اثر پڑے گا۔
Comments are closed.