کراچی: گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کی بریت کا سلسلہ جاری ہے، اور اب کراچی کی عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کو مزید دو مقدمات میں بری کردیا ہے، عذیر بلوچ اب تک 8 مقدمات میں بری ہوچکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کی سینٹرل جیل جوڈیشل کمپلیکس میں میں قائم ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کے خلاف قتل کے دو مقدمات کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کیخلاف قتل کے دو مقدمات میں بریت کی درخواست پر فیصلہ سنادیا۔
عدالت نے عدم شواہد کی بناء پر دونوں مقدمات میں عذیر بلوچ کو بری کردیا، عدالت نے حکم دیا کہ عزیر بلوچ کسی اور کیس میں نامزد نہ ہوتو فوری رہا کیا جائے۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف بلوچ نامی شہری کے قتل کا الزام تھا، ملزم عذیر بلوچ کے خلاف تھانا بغدادی اور کلاکوٹ میں مقدمات درج تھے اور ان کے خلاف مقدمات 2004 میں درج کیے گئے تھے۔
خیال رہے کہ عذیر بلوچ اب تک 8 مقدمات میں بری ہوچکا ہے اور عذیر بلوچ کے خلاف مزید 60 مختلف کیسز زیر سماعت ہیں۔
The post لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ مزید دو مقدمات میں بری appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.